بارش کے باعث ٹرک الٹ گیا، ولایتی شراب برآمد

لودھراں : بہاولپور روڈ پر تیز بارش کے باعث ٹرک الٹ گیا، ٹرک میں 20 ہزار کے قریب ولایتی شراب کی بوتلیں موجود تھیں۔

تفصیلات کے مطابق صوبہ پنجاب کے شہر لودھراں میں بہاولپور روڈ پر تیز بارش کے باعث ولایتی شراب سے بھرا ٹرک الٹ گیا۔
ایکسائز آفیسزر، پولیس اور موٹر وے حکام موقع پر پہنچے واقعے سے متعلق پولیس حکام کا کہنا ہے کہ شراب راولپنڈی سے کراچی جارہی تھی شراب کے پرمٹ آرڈزر بھی چیک کیے گئے ہیں۔