غیر ملکی ماہرین نے برقی سگریٹ کا استعمال کرنے والے نوجوانوں کے کورونا وائرس سے بہت جلد اور شدت سے متاثر ہونے کا دعویٰ کردیا۔اسٹینفورڈ اسکول آف میڈیسن کے تحقیق کاروں نے یہ دعویٰ اپنی حالیہ تحقیق میں کیا ہے، جو 11 اگست کو جرنل آف ایڈولیسینٹ ہیلتھ میں شائع کی گئی ہے کہ جو لوگ ای سگریٹ کا استعمال کرتے ہیں جو سگریٹ نوشی کرنے والے افراد کی نسبت کورونا کا بہت جلد شکار بن جاتے ہیں۔محقیقین کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے افراد میں ای سگریٹ پینے والے افراد کی تعداد زیادہ تھی اور ان میں عام مریضوں کی نسبت علامات 5 گنا زیادہ تھیں۔غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ حالیہ تحقیق سے اس بات کی بھی نفی ہوجاتی ہے کہ جس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ سگریٹ نوشی کرنے والے افراد میں کرونا وائرس پھیلنے کا خطرہ کم ہے۔