کوئٹہ :این ایف سی کمیشن میں جاوید جبار کی تعیناتی،حکومت کے اتحادی رکن قومی اسمبلی اسلم بھوتانی نےایسی دستاویز پردستخط کردیئےکہ حکومتی پریشانی میں اضافہ ہو جائے گا ۔
تفصیلات کے مطابق صدر مملکت کی جانب سے این ایف سی کمیشن کے لئے جاوید جبار کو بلوچستان سے ممبر نامزد کیاتھا جس کے خلاف تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے حکومتی اتحادی اسلم بھوتانی نے شدیداحتجاج کیاتھا اور اس فیصلے کو عدالت میں چیلنج کرنے کا اعلا ن کیا تھا جبکہ اس اعلا ن کو عملی جامہ پہنانے کے لئے انہوں نے نامور قانون دا ن امان اللہ کنرانی کی خدمات حاصل کرلیں اور اس سلسلے میں امان اللہ کنرانی کی موجودگی میں ہی جاوید جبار کی نامزدگی کے فیصلے کو چیلنج کرنے کے لئے آئینی درخواست پر دستخط بھی کر دیئے۔