اینکر غریدہ فاروقی بھی کورونا میں مبتلا

کراچی: نجی ٹی وی سے تعلق رکھنے والی اینکر غریدہ فاروقی کا بھی کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا۔
غریدہ کافی برسوں سے مختلف چینلز پر اینکر اور پروگرام ہوسٹ کی حیثیت سے ذمے داریاں انجام دے چکی ہیں۔
کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد انہوں نے خود کو گھر میں قرنطینہ کرلیا ہے۔
واضح رہے میڈیا سے وابستہ شخصیات میں بھی کورونا وائرس کے پھیلاؤ کی خبریں سامنے آرہی ہیں۔