ایم کیو ایم نے احتجاجی ریلی منسوخ کردی

ایم کیو ایم پاکستان نے آج کراچی میں اعلان کردہ اپنی ریلی چند دنوں کے لئے منسوخ کردی ہے۔ ایم کیو ایم پاکستان کے سینئر رہنما عامر خان نے پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ کراچی حقوق ریلی کے دن حکومت نے قوم پرستوں سے ریلی نکالنے کا اعلان کروایا تاکہ فسادات کرواکر اس کا الزام ایم کیو ایم پر ڈال دیا جائے۔ اس لئے ایم کیو ایم نے کچھ دنوں کے اپنی ریلی ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔