کراچی: سندھ ہائیکورٹ نے ایم کیو ایم کے رہنما عامر خان کی سزا کے خلاف اپیل پر 17 سال بعد فیصلہ سناتے ہوئے انہیں باعزت بری کردیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق سندھ ہائیکورٹ نے ایم کیو ایم کے رہنما عامر خان کی سزا کے خلاف اپیل پر 17 سال بعد فیصلہ سنادیا۔ ہائیکورٹ نے عامر خان اور طارق کی سزا کالعدم قرار دیتے ہوئے ملزمان کی سزا بڑھانے کے لیے سرکار کی درخواست مسترد کردی۔استغاثہ کے مطابق فاروق ستار کے حلقہ انتخاب میں الیکشن کے دوران 23 فروری 2003 کو متحدہ کے کارکن انعم عزیز اور محمد نعیم پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں ایم کیوایم کے دونوں کارکن زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہلاک ہوگئے۔انسدادِ دہشتگردی کی عدالت نے اس واقعے میں ملوث ہونے پر عامرخان کو 10 برس اور ملزم طارق کو عمر قید کی سزا سنائی تھی جسے انہوں نے سندھ ہائیکورٹ میں چیلنج کیا تھا۔