لندن: انگلش کرکٹر ایلکس ہیلز نے اپنا کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آنے کی خبروں کی تردید کردی اور کہا کہ میرے متعلق جھوٹی خبریں مت پھیلائیں۔
قبل ازیں ایک خلیجی اخبار نے ایلکس ہیلز کا کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آنے کا دعویٰ کیا تھا۔
پی سی بی حکام کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ کہ ایلکس ہیلز چند روز قبل اپنے وطن لوٹ چکے ہیں۔
علاوہ ازیں رمیز راجہ نے بھی ایلکس ہیلز کے کورونا وائرس میں مبتلا ہونے کا خدشہ ظاہر کیا تھا۔ ایلکس ہیلز کراچی کنگز کی ٹیم میں شامل تھے اور انہوں نے پی ایس ایل فائیو کے 7 مقابلوں میں حصہ لیا۔