ایف بی آر کا ٹیکس کلچر کو فروغ دینے کے لیے اہم اقدام

فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) نے ٹیکس کلچر کو فروغ دینے کے لیے فیڈرل ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن سے خصوصی معاہدہ طے کرلیا جس کے تحت تعلیمی اداروں میں ٹیکس سے متعلق آگاہی دی جائے گی۔تفصیلات کے مطابق ایف بی آر اور فیڈرل ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن میں معاہدے پر دستخط ہوگئے، معاہدے کی تقریب وزارت تعلیم وپروفیشنل ٹریننگ میں ہوئی، اس موقع پر وزیرتعلیم شفقت محمود اور چیئر مین ایف بی آر جاوید غنی شریک ہوئے، معاہدے کے تحت ٹیکس سے متعلق سیشنز ہوں گے۔تعلیمی اداروں میں طلبہ وطالبات کو ٹیکس آگاہی کیلئے ٹریننگ سیشنز منعقد کیے جائیں گے، اساتذہ اور طلبہ کو ٹیکس کی اہمیت اور چوری کی نشاندہی سےآگاہ کیا جائے گا۔وزیرتعلیم شفقت محمود نے نئی نسل کو ٹیکس سےآگاہی پھیلانے کی کوشش کو سراہا۔ انہوں نے مشورہ دیا کہ ایف بی آر تمام صوبوں میں بھی تربیتی سیشنز کا انعقاد کرے۔