ایف آئی اے کی کارروائی ، کراچی سے ’را‘ کا جاسوس پکڑا گیا

کراچی: فیڈرل انویسٹی ایجنسی کی طرف سے کراچی میں کی گئی کارروئی میں ’را‘ کا مبینہ جاسوس پکڑا گیا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں یہ کارروائی ایف آئی اے کے انسداد دہشت گردی ونگ کی طرف سے عمل میں لائی گئی،جس کے نتیجے میں بھارتی خفیہ ایجنسی ’را‘ کے نیٹ ورک کے لیے کام کرنے والے مبینہ کارندے کو گرفتار کرلیا گیا، حراست میں لیے گئے ملزم کا نام عبدالجبار بتایا گیا ہے، جس کا تعلق ایم کیو ایم لندن سے ہونے کا انکشاف ہوا ہے جو کراچی میں بدنام زمانہ بھارتی خفیہ ایجنسی ’را‘ کے سلیپر سیل کے لیے کام کررہا تھا۔ایف آئی اے کے مطابق گرفتار کیا گیا ملزم بم تیارکرنے اور جدید ہتھیار چلانے میں مہارت رکھتا ہے،تفصِلات کے مطابق ملزم دہشت گردی کی کارروائیوں کی تربیت حاصل کرنے 4 بار بھارت بھی گیا، جبکہ کراچی میں ملزم کو تمام ہدایات بھارتی شہری محمود صدیقی کی طرف سے دی جاتی تھیں ، جب کہ ملزم عبدالجبار اپنے بھارتی ہینڈلر محمود صدیقی کی طرف سے بھیجی گئی حوالہ ہنڈی کی رقم وصول کیا کرتا تھا، جو کہ بعد ازاں شہر قائد میں ہونے والی دہشت گردی اور ٹارگٹ کلنگ سمیت دیگر وارداتوں کے لیے استعمال ہوتی تھی۔

#Indian Agent Arrest#Karachi