ایشیائی اسٹاک مارکیٹس میں تیزی دیکھی گئی، جاپان کے نکئی انڈیکس میں 113 پوائنٹس اضافہ دیکھا گیا جبکہ ہانگ کانگ کے ہینگ سینگ انڈیکس میں 162 پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔شنگھائی کمپوزٹ انڈیکس میں 7 پوائنٹس کی کمی دیکھی گئی۔منگل کے روز انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں 24 پیسے کمی ہوئی جس کے بعد انٹر بینک میں ڈالر 164 روپے 08 پیسے کا ہوگیا۔ساتھ ہیعالمی مارکیٹ میں امریکی خام تیل کے سودے 39 ڈالرز 33 سینٹس فی بیرل پر ٹریڈ کر رہے ہیں، عالمی مارکیٹ میں برینٹ کروڈ کی قیمت 41 ڈالر سے اوپر آگئی۔عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا 19 سو 10 ڈالر 39 سینٹس پر ٹریڈ کر رہا ہے۔جبکہ تفصِلات کے مطابق اروباری ہفتے کے دوسرے روز منگل کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی کا رجحان برقرا رہا۔ 100 انڈیکس میں 451 پوائنٹس کی کمی ہوئی جس کے بعد انڈیکس 38 ہزار 621 پوائنٹس پر آگیا۔ خِیال رہے کہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 100 انڈیکس میں 400 سے زائد پوائنٹس کی کمی دیکھی گئی جس کے بعد انڈیکس 38 ہزار پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔