یشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے کورونا ایس او پیز پر عمل درآمد کے لیے شہریوں سے مدد لینے کا فیصلہ کرلیا، خصوصی نمبر بھی جاری کردیا گیا۔ وفاقی وزیر ترقی و منصوبہ بندی اسد عمر کی طرف سے ہدایت کی گئی ہے کہ شہری جہاں کہیں بھی کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی ہوتی دیکھیں تو اس کی تصویر فوری طور پر3336262’0335 پربھیجیں، شہری جہاں ایس او پیز کی خلاف ورزی دیکھیں تو فوری طور پر مطلع کریں ساتھ ہی ماسک نہ پہننے، سماجی فاصلے کا خیال نہ رکھنے اور پر ہجوم مقامات پر کی جانی والی ایس او پیز کی خلاف ورزی کی تصویر بھیج دیں۔ خیال رہے کہ دو روز قبل اسد عمر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا تھا 70 روز بعد کورونا مثبت آنے کی سطح گزشتہ روز 3 فیصد سے زیادہ رہی،
این سی اوسی نے سماجی سرگرمیوں پر پابندیاں سخت کی ہیں، وبا کو پھیلنے سے روکنے کیلئے عوام کو احتیاطی تدابیر پر عمل کرنا ہوگا۔