ایس او پیز پر عمل نہ کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی ہوگی،سعودیہ

سعودیہ: کورونا وائرس کی دوسری لہر کے حوالے سے وزارت داخلہ نے انتباہ دیا ہے کہ مارکیٹوں اور دکانوں میں ایس او پیز پر عمل نہ کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔تفصِلات کے مطابق خلاف ورزی ریکارڈ ہونے پر 10 ہزار ریال جرمانہ اور دکان کو 3 سے 6 ماہ کے لیے سیل بھی کیا جاسکتا ہے۔ سعودی حکومت نے مملکت میں رہنے والے تمام ملکی اور غیرملکیوں کو سختی سے متنبہ کیا ہے کہ کورونا سے بچاؤ کیلئے احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل کیا جائے بصورت دیگر سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ترجمان وزارت داخلہ نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ مختلف شہروں میں تفتیشی کمیٹیاں مقرر کردی گئی ہیں جو اپنی ذمہ داریاں بخوبی ادا کررہی ہیں۔

coronavirussaudia