ترجمان بلوچستان حکومت لیاقت شاہوانی نے کورونا وائرس کی وباء کی دوسری لہر کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران میں کیسز بڑھنے کے بعد بلوچستان حکومت الرٹ ہوگئی ہے۔لیاقت شاہوانی کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں اگست کی نسبت کورونا وائرس کے کیسز میں 3گنا اضافہ دیکھا گیا ہے، عوام سے اپیل ہے کہ وائرس سے بچاؤ کے طے شدہ ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنائیں۔ لیاقت شاہوانی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہ کہ دنیا بھر میں ایک مرتبہ پھر کورونا وائرس کے کیسز میں اضافہ ہورہا ہے ایران میں بھی کیسز بڑھنے کے بعد بلوچستان حکومت الرٹ ہوگئی ہے۔