ایران میں کورونا وائرس کی وجہ سے ایک ماہ تک تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔

تہران: کورونا وائرس کی وجہ سے ایک ماہ کے لیے تعلیمی ادارے بند کرنے کا فیصلہ۔
ایران کے وزیر صحت سعید نمکی نے کورونا وائرس کی وجہ سے ملک بھر کے تعلیمی ادارے 20 مارچ تک  بند رکھنے کا اعلان کیا ہے۔

ایرانی وزیر صحت نے کہا کہ عوام نوٹ کا استعمال کم کریں اس کی وجہ سے کرونا وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ عوام اپنی گاڑیوں میں پیٹرول اور سی این جی بھرواتے وقت بھی گاڑیوں سے باہر نکلنے میں احتیاط کریں ۔


اب تک ایران نے کرونا وائرس سے 107 افراد کے ہلاک ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ملک بھر میں 3 ہزار 513 افراد اس وائرس سے متاثر ہوچکے ہیں۔