آج وفاقی وزیر حماد اظہر نے آئندہ مالی سال 2020-21 کے لیے 7294.9 ارب روپے حجم کا وفاقی بجٹ پیش کیا، جس میں کوئی نیا ٹیکس نہ لگانے کا اعلان کیا گیا ہے۔
مستحکم فنکاروں پر اس بجٹ میں خصوصی توجہ دی گئی ہے۔ حکومت نے فنکاروں کی مالی امداد کے لئے آرٹسٹ پروٹیکشن فنڈ 25 کروڑ سے بڑھا کر 1 ارب کردیا گیا۔
فن کاروں کی جانب سے اس اعلان کو مثبت قرار دیتے ہوئے امید ظاہر کی گئی ہے کہ یہ رقم مستحق افراد تک پہنچائی جائے گی۔
اس بجٹ میں انرجی ڈرنکس، سگریٹس اور ڈبل کیبن گاڑیاں استعمال کرنے والوں کے لیے بری خبر ہے، ان اشیا پر ایکسائز ڈیوٹی بڑھائی گئی ہے۔
خیال رہے کہ کورونا وائرس کے تدارک کے لئے 12 سو ارب روپے سے زائد کا پیکج منظور کیا گیا ہے۔