اٹلی نے 13 ممالک سے آنے والوں کے ملک میں داخلے پر پابندی لگادی، اس پابندی کا اطلاق ہر اس فرد پر ہوگا جس نے پچھلے 14دنوں میں ان ممالک میں رہائش اختیار کی ہو۔ اٹلی کی وزارت صحت نے 13 ممالک سے آنے والے تمام افراد کو ملک میں داخل ہونے سے منع کردیا ہے، یہ فیصلہ ان ممالک میں کورونا کے تیزی سے پھیلاؤ کے پیش نظر کیا گیا ہے۔اطالوی وزیر صحت رابرٹو اسپرانزا نے کہا ہے کہ پابندی کے شکار ممالک میں آرمینیا ، بحرین ، بنگلہ دیش ، برازیل ، بوسنیا ، چلی ، کویت ، شمالی مقدونیہ ، مالڈووا ، عمان ، پاناما ، پیرو اور ڈومینیکن جمہوریہ شامل ہیں، ان ممالک سے سفر کرنے والے افراد کے لئے اٹلی میں داخلہ بند کردیا گیا ہے۔ممالک رہائش پذیر افراد ہوگا، گزشتہ14روز میں ان ممالک کا سفر کرنے والوں پر بھی پابندی کا اطلاق ہوگا، دیگر ممالک سے آنے والوں کو14روز آئسولیشن میں رہنا ہوگا۔