اٹلی میں پابندیوں کے مکمل خاتمے کا اعلان

اٹلی نے کورونا وائرس کو شکست دیدی تاہم تمام پابندیوں کے مکمل خاتمے کا اعلان بھی کردیا گیا ہے،تفصیلات کے مطابق کورونا پابندیوں کے خاتمے کا اعلان اطالوی وزیر صحت رابرٹ اسپرنزا نے کیا۔کرونا وائرس پر قابو پانے کے بعد حکومتِ اٹلی نے تمام علاقوں کو وائٹ زون قرار دیتے ہوئے کئی مہینوں سے جاری پابندیوں کے مکمل خاتمے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ اب شہریوں کو باہر نکلتے ہوئے ماسک پہننا ضروری نہیں ہے لیکن ہجوم والی جہگوں پر سماجی فاصلے کا خیال رکھیں۔دوسوری جانب کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 18 کروڑ 18 لاکھ سے بڑھ گئی جبکہ 39 لاکھ 38 ہزار 862 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔دنیا بھرمیں کورونا سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 16 کروڑ 63 لاکھ سے زائد اور فعال کیسز کی تعداد ایک کروڑ 15 لاکھ 41 ہزار سے زائد ہے۔