آکسیجن سلنڈر کی قیمتیں آسمان پر پہنچ گئیں

کراچی میں کورونا کیسز بڑھتے ہی آکسیجن سلنڈرز نایاب ہوگئے،7 ہزار روپے والے آکسیجن سلنڈر کی قیمت25 ہزار سے بھی تجاوز کرگئی ہے جبکہ سلنڈر ری فل کرنے پر 1600روپے سے زائد کے اخراجات آتے ہیں۔تفصِلات کے مطابق گذشتہ سات روز کے دوران اوسطاً مثبت کیسز کی تعداد دو ہزار سے زائد سامنے آ رہی ہے جبکہ گذشتہ سات دن سے24 گھنٹوں میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر اوسطاً 100 تک پہنچ چکی ہے۔اس وقت پورے ملک کے سرکاری ہسپتالوں میں کورونا مریضوں کے لیے بہت کم جگہ دستیاب ہے جس کی وجہ سے ڈاکٹر ایسے مریضوں کو جن میں علامات زیادہ نہیں ہوتیں یا کم عمر لوگوں کو گھر ہی میں علاج کا مشورہ دیتے ہیں اور ان میں سے اکثر مریضوں کو آکسیجن کی ضرورت پڑتی ہے۔جبکلہ کورونا وائرس کی دوسری لہر کے بعد آکسیجن سلنڈر کی قیمتیں آسمان پر پہنچ گئیں ہے 7 ہزار کے سلنڈر کی قیمت 25ہزار تک پہنچ گئی، مریضوں کے لواحقین پریشان ہوگئے۔متریضوں کے لواحقین کا کہنا ہے کہ خالی سلنڈر بھرنے میں مشکلات پیش آرہی ہیں، اپنے پیاروں کا سانس برقرار رکھنے کیلیے ہر وقت آکسیجن دستیاب نہیں ہوتی، آکسیجن کی 24 گھنٹے فراہمی یقینی بنائی جائے۔