آزاد کشمیر: مظفر آباد شہر اور مضافات میں ایک ہفتے کے لیے لاک ڈاون کا آغاز ہوگیا۔ڈپٹی کمشنر کے مطابق فیصلہ شہر میں کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے مریضوں کے پیشِ نظر کیا گیا، لاک ڈاؤن کے دوران شہر میں تمام کاروبار اور پبلک ٹرانسپورٹ ایک ہفتے بند رہے گی اور شہر مکمل سیل کرکے رینڈم ٹیسٹ لیے جائیں گے۔ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ مظفرآباد شہر کے اسپتالوں میں جگہ ختم ہو چکی ہے جن علاقوں میں صورتحال ٹھیک نہیں ہوگی ان کو سیل کردیا جائے گا۔واضح رہے کہ آزاد کشمیر میں کورونا کے کیسز کی تعداد 500 سے زائد ہے اور اب تک 10 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔