اسلام آباد: معاون خصوصی برائے اطلاعات اور چیئرمین سی پیک اتھارٹی عاصم سلیم باجوہ کا کہنا ہے کہ گوادر میں انٹرنیشنل ایئرپورٹ منصوبہ گوادر کی ترقی کا پیش خیمہ ہوگا۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری ایک بیان میں عاصم سلیم باجوہ نے کہا کہ گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹس کی تعمیر جاری ہے، وزیراعظم عمران خان کی ہدایات کی روشنی میں گوادر کے منصوبوں کی تکمیل کے لیے پُرعزم ہیں۔
اُن کا کہنا تھا، 230 ملین ڈالر لاگت کے ایئرپورٹ کا میگا منصوبہ گوادر کی ترقی کا پیش خیمہ ہوگا۔