ملک میں ڈالر کی قدر میں کمی کا سلسلہ کاروباری ہفتے کے آخری روز بھی جاری ہے جبکہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی کا رجحان رہا۔تفصِلات کے مطابق فاریکس ڈیلرز کا کہنا ہے کہ انٹربینک میں ڈالر مزید 37 پیسے سستا ہوگیا اور ڈالر 6 ماہ کی کم سطح 159 روپے 09 پیسے پر بند ہوا۔ فاریکس ڈیلرز کا کہنا ہے کہ پانچ مئی 2020 کو انٹربینک میں ڈالر 159.65 روپے تھا، دو ماہ میں انٹربینک میں ڈالر 8.93 روپے سستا ہوچکا ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ ڈالر سستا ہونے سے بیرونی قرضوں میں 900 ارب روپے کمی ہوچکی ہے۔دوسری جانب انٹربینک کے بعد اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر سستا ہوا، فاریکس ایسوسی ایشن کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر 40 پیسے سستا ہوگیا، اوپن مارکیٹ میں ڈالر 159.30 روپے کا ہوگیا۔