ڈالر ریٹ میں پھر اضافہ، انٹربینک مارکیٹ میں امریکی کرنسی 57 پیسے مہنگی ہو گئی۔کاروباری ہفتے کے دوسرے روز ڈالر ریٹ پھر بڑھ گیا، انٹربینک میں 57 پیسے اضافے کے ساتھ ڈالر 167 روپے 15 پیسے پر ٹریڈ ہوا۔ رواں ماہ کے دوران ڈالر 2 اعشاریہ 5 فیصد مہنگا ہوا ہے، 29 مئی کو ڈالرکی قیمت 163 روپے 10 پیسے تھی۔یاد رہے گذشتہ روز انٹر بینک میں امریکی ڈالر پانچ پیسے سستا ہوا تھا اور 166.58 کی سطح پر ٹریڈنگ ہوئی تھی۔