اندرون ملک پروازوں کی تعداد بڑھا کر 45 فیصد کر دی گئی

حکومت پاکستان کی ہدایت پر سول ایوی ایشن اتھارٹی نے یکم جون سے اندرون ملک پروازوں کی تعداد میں اضافہ کر دیا ہے۔ترجمان سول ایوی ایشن اتھارٹی کے مطابق اندرون ملک پروازوں کی تعداد 20 فیصد سے بڑھا کر 45 فیصد تک کر دی گئی ہے۔ سول ایوی ایشن اتھارٹی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ اندرون ملک پروازوں کی اجازت اسلام آباد، کراچی، لاہور، پشاور اور کوئٹہ کے لیے دی گئی ہے۔ملک بھر میں کورونا وائرس کے پیش نظر بین الاقوامی و علاقائی فضائی آپریشن معطل تھا تاہم حکومت نے لاک ڈاؤن میں نرمی کے بعد محدود پیمانے پر فضائی آپریشن بحال کر دیا ہے۔