اسلام آباد: 16 مئی سے سول ایوی ایشن ڈویژن نے اندرون ملک پروازیں بحال کرنے کا اعلان کردیا۔
سول ایوی ایشن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پشاور ایئرپورٹ سے 4 اور کوئٹہ ایئرپورٹ سے ہفتہ میں 8 پروازیں چلیں گی جب کہ اسلام آباد اور علامہ اقبال ایئرپورٹ لاہور سے ہفتے میں 32 پروازیں چلیں گی۔
نوٹیفکیشن کے مطابق جناح ایئرپورٹ کراچی سے ہفتے میں 68 پروازیں چلیں گی جب کہ پی آئی اے اور سیرین ایئر لائنز کو اندرون ملک پروازیں چلانے کی اجازت دی گئی ہے۔