انجلینا جولی بننے کی خواہش مند سحر طبر کرونا میں مبتلا

تہران: انجلینا جولی بننے کی خواہش مند سحر طبر کرونا وائرس میں مبتلا ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق انجلینا بننے کی خواہش میں سرجری کے ذریعے اپنا چہرہ بگاڑنے والی لڑکی میں کرونا وائرس کی تشخیص ہوئی جس کے بعد اسے انتہائی تشویش ناک حالت میں وینٹی لیٹر پر رکھا گیا ہے۔22 سالہ سوشل میڈیا اسٹار سحر طبر جس کا اصل نام تہران سے تعلق رکھنے والی فاطمہ خشوند ہےانہوں نے اپنے پرجوش چہرے کی تصاویر شائع کرنے کے بعد مقبولیت حاصل کی تھی۔فاطمہ خشوند کے وکلا نے کہا ہے کہ کرونا وائرس پھیلنے سے قبل اسے رہا کرنے کیلئے کہا تھا کیونکہ وہ شدید علیل ہیں اور کرونا وائرس میں مبتلا ہیں۔