امریکی عوام کھانوں پر جراثیم کش ادویات چھڑکنے لگے

واشنگٹن : کورونا وائرس سے ہونے والے انفیکشن سے بچنے کے لئے امریکی شہریوں کی بڑی تعداد جراثیم کش ادویات سے اپنی غذاؤں کو دھو رہی ہے۔گزشتہ ماہ امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ماہرین صحت سے پوچھے گئے ایک سوال کے بعد کہ کیا اس طرح کی مصنوعات کو جراثیم کش ادویات کے اسپرے سے کوویڈ19 کا علاج ہوسکتا ہے یا نہیں؟اس کے فوراً بعد ہی کیے گئے ایک سروے کے مطابق ایک تہائی سے زیادہ امریکیوں نے کورونا وائرس انفیکشن کی روک تھام کے لئے کلینرز اور جراثیم کُش اشیاء کا غلط استعمال کرنا شروع کردیا۔ سی ڈی سی پی کی سروے رپورٹ کے مطابق بلیچ سے گھریلو صفائی ستھرائی یا نالیوں پر جراثیم کش ادویات تو کی جاسکتی ہیں تاہم کھانے پر اسپرے اور جان بوجھ کر اسکے سامنے سانس لینا یا انہیں پی جانا انتہائی خطرناک ہے۔
سروے رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 39فیصد لوگوں نے بتایا کہ انہوں نے کورونا وائرس سے بچنے کیلئے یہ خطرناک کام کیا کہ جراثیم کش ادویات اور کلیبنر کو پی لیا یا اس سے غرارے کیے اس کے علاوہ کچھ لوگوں نے اس سے اپنے پورے جسم پر اسپرے کیا۔
سی ڈی سی نے تجویز پیش کی کہ کوویڈ 19 کے روک تھام کے سرکاری ہدایات جو ہاتھوں کی بار بار صفائی اور چہرے پر ماسک سے متعلق ہیں ان پر عمل کریں اور کلینرز اور جراثیم کُش ادویات کے غلطاستعمال سے اجتناب کرتے ہوئے انہیں بچوں کی پہنچ سے دور رکھیں۔