امریکی خام تیل کے سودے 40ڈالر42سینٹس فی بیرل پر آگئے

عالمی مارکیٹ میں امریکی خام تیل کے سودے 40 ڈالر 42 سینٹس فی بیرل پر آگئے۔ عالمی مارکیٹ میں برینٹ کروڈ کی فی بیرل قیمت 42ڈالر سے اوپرٹریڈ کر رہی ہے جبکہ جاپان کے نکئی انڈیکس میں 142پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا اور چین کے زیرانتظام شہر ہانگ کانگ کے ہینگ سینگ انڈیکس میں 128 پوائنٹس بڑھ گیا۔اسی طرح چین کے شنگھائی کمپوزٹ انڈیکس میں 8 پوائنٹس کا اضاضہ ہوا۔ جبکہ عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 1865 ڈالر43 سینٹس پرٹریڈ کررہی ہے۔