امریکا نے عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کی نگرانی میں کورونا ویکسین کی تیاری کی عالمی کوششوں کا حصہ بننے سے انکار کردیا۔رواں سال اپریل میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کورونا وائرس کے معاملے پر چین کی معاونت کرنے کاالزام لگاتے ہوئے عالمی ادارہ صحت کی فنڈنگ روکنے کا اعلان کیا تھا۔امریکی صدارتی محل وائٹ ہاؤس کے ترجمان جٹ ڈیری کا کہنا ہے کہ امریکا کورونا ویکسین کی تیاری کے کی عالمی کوششوں کا حصہ نہیں بنے گا جس کی نگرانی عالمی ادارہ صحت کررہا ہے انہوں نے کہا کہ امریکا اپنے عالمی پارٹنرز کے ساتھ مل کر کورونا کو شکست دینے کی کوششیں جاری رکھے گا لیکن بد عنوان عالمی ادارہ صحت اور چین کے زیر اثر تنظیموں کے ساتھ کام نہیں کرے گا۔ تفصیلات کے مطابق امریکا کی جانب سے بھی کورونا ویکسین کی تیاری کا کام جاری ہے اور امریکی دوا ساز ادارے نے رواں سال اکتوبر تک ویکسین کی تیاری کا امکان ظاہر کیا ہے۔