امریکہ، کورونا سے مرنے والوں کی کل تعداد 5 لاکھ 31 ہزار 214 تک پہنچ گئی

دنیا بھر میں کورونا سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 9 کروڑ 14 لاکھ 65 ہزار سے زائد اور فعال کیسز کی تعداد 2 کروڑ 17 لاکھ سے زائد ہے۔عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب دنیا میں 11 کروڑ 57 لاکھ 63 ہزار سے زائد افراد متاثر اور مرنے والوں کی تعداد 25 لاکھ 71 ہزار 693 ہو گئی ہے۔امریکہ میں کورونا سے مرنے والوں کی کل تعداد 5 لاکھ 31 ہزار 214 تک پہنچ گئی ہے۔بھارت میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد ایک کروڑ 11 لاکھ 56 ہزار سے زائد ہے۔برازیل میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد ایک کروڑ 7 لاکھ 22 ہزار زائد ہو گئی ہے۔اعداد و شمار کے مطابق دنیا میں کورونا وائرس کے پہلے پانچ کروڑ کیسز 356 دنوں میں رپورٹ ہوئے تھے جب کہ آخری پانچ کروڑ کیسز صرف اناسی روز میں رجسٹرڈ ہوئے ہیں۔