امریکا میں مہلک وائرس کو وِڈ 19 سے ہلاکتوں میں نہایت تیزی آ گئی ہے۔گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران نئے کیسز کی تعداد بھی 2 لاکھ 82 ہزار سے زائد ہے جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوان 2915 اموات کے بعد مجموعی تعداد 2 لاکھ 82 ہزار 829 ہو گئی ہے۔ نو منتخب صدر جو بائیڈن نے اس صورت حال پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمیں یقینی بنانا ہے کہ امریکی عوام کرونا ویکسین پر اعتماد کریں، یہ اعتماد حاصل کرنے کے لیے امریکی عوام کے سامنے ویکسین لگواؤں گا۔