الیکشن کمیشن نے سینیٹ انتخابات سے متعلق خبروں کی تردید کردی

الیکشن کمیشن نے سینیٹ انتخابات سے متعلق سوشل میڈیا اور میڈیا پر چلنے والی خبروں کی تردید کردی ہے۔ تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن پاکستان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن نے سینیٹ انتخابات کے انعقاد کے حوالے سے کوئی بیان جاری نہیں کیا ہے اور نہ ہی اس معاملے پر کمیشن کے اجلاس میں تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔الیکشن کمیشن نے اپنے بیان میں سینیٹ کے قبل از وقت انتخابات سے متعلق میڈیا اور سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی خبروں کی تردید کی ہے۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ جہاں تک سینٹ کے قبل از وقت انتخابات کی تاریخوں کا تعلق ہے تو الیکشن کمیشن آف پاکستان اس بیان کی سختی سے تردید کرتا ہے۔