اغوا کیس میں اہم پیش رفت، دعا منگی نے ملزمان کو شناخت کرلیا

کراچی: جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت میں ڈیفنس کے علاقے سے اغواء ہونے والی دعا منگی نے 2 ملزمان کو شناخت کرلیا۔ڈیفنس کے علاقے سے اغواءہونے والی دعا منگی کے کیس میں گرفتار 2 ملزمان کو جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت میں پیش کیا گیا جہاں مغویہ دعا منگی کو بھی سخت حفاظتی انتظامات میں عدالت میں پیش کیا گیا۔دعا منگی نے عدالت میں موجود ملزمان زوہیب قریشی اور مظفر کو شناخت کرلیا اور عدالت کو بتایا کہ ان دونوں ملزمان نے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ مجھے اغواءکیا تھا۔واضح رہے کہ کیس میں دونوں ملزمان 31 مارچ تک کے جسمانی ریمانڈ پر پولیس تحویل میں ہیں۔