اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان تاحال برقرار ہے، لک بھر کے یوٹیلیٹی اسٹورز میں آٹا، دالیں، چاول، چینی اور گھی موجود نہیں، انتظامی نااہلی سے عوام کو سبسڈائزڈاشیا کی فراہمی میں مشکلات کا سامنا ہے۔ یوٹیلیٹی اسٹورز پر اشیا مہنگے داموں فروخت ہورہی ہیں، جبکہ اسٹورز پر سبسڈائزڈ ریٹس پر ملنے والی اشیا دستیاب ہی نہیں ہیں۔ امکان ظاہر کیا ہے کہ درآمدی چینی آئندہ چند روز میں یوٹیلیٹی سٹورز کو فراہم کی جائے گی۔ذرائع کے مطابق انتظامیہ اسٹورز سے سبسڈائزڈ اشیا کی بلیک میں فروخت رکوانے میں ناکام نظر آرہی ہے۔