کراچی: مرکزی بینک نے شرح سود ایک فیصد کم کرکے 8 فیصد مقرر کرنے کا اعلان کردیا۔
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مانیٹری پالیسی کا اعلان کیا گیا، جس کے مطابق شرح سود ایک فیصد کم کرکے 8 فیصد مقرر کردی گئی ہے۔ بینک دولت پاکستان کے مطابق شرح سود کم کرکے لاک ڈاؤن کی وجہ سے معاشی سست روی کو روکنا بھی ممکن نہیں ہوگا جب کہ شرح سود کم ہونے سے کورونا وبا پر کوئی اثر نہیں پڑے گا، وبا کے باعث پیدا ہونے والی معاشی صورت حال مانیٹری پالیسی کے لیے چیلنج ہے۔
اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ آئندہ مالی سال افراط زر 7 سے 9 فیصد رہنے کی توقع ہے جب کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی سے افراط زر کا دباؤ کم ہوا ہے اور رواں مالی سال مہنگائی کی شرح 11 سے 12 فیصد رہے گی۔