اسٹیٹ بینک نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان آج کرے گا

اسٹیٹ بینک مانیٹری پالیسی کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا جس میں اسٹیٹ بینک آئندہ دو ماہ کے لئے نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان کرے گا۔ ماہرین کے مطابق شرح سود میں کسی تبدیلی کی توقع نہیں تفصیلات کے مطابق شرح سود موجودہ سطح سات فیصد پر برقرار رکھے جانے کا امکان ہے۔اجلاس میں پالیسی پر گفتگو ہوگی، جس کے بعد گورنر اسٹیٹ بینک آج شام 5 بجے نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان کریں گے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ معیشت کے اعدادو شمار بہتر ہیں اور ساتھ ہی مہنگائی کی شرح رواں مالی سال کے ہدف سات سے نو فیصد کے درمیان رہنے کی توقع ہے جبکہ سستے قرضوں کی فراہمی بھی مرکزی بینک کی ترجیحات میں شامل ہےْ۔