اسٹیٹ بینک، ڈیجیٹل سروس فراہم کرنے والی کمپنیوں کیلئے بڑی خبر

اسٹیٹ بینک نے ڈیجیٹل سروس فراہم کرنے والی کمپنیوں کو سہولت دینے کا فیصلہ کرلیا ہے مرکزی بینک نے فارن ایکسچینج ریگولیشن میں ترمیم کردی۔تفصیلات کے مطابق اسٹیٹ بینک کی جانب سے فارن ایکسچینج ریگولیشن میں ترمیم کردی گئی، ترمیم کے تحت ڈیجیٹل سروس فراہم کرنے والی کمپنیوں کو بہترین سہولتیں مسیر آئیں گی۔اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ ترمیم کے تحت بینکس سالانہ 2 لاکھ ڈالر بیرون ملک بھیج سکیں گے۔بینک کے مطابق یہ رقم صرف غیرملکی ڈیجیٹل سروس کے لیے بھیجی جاسکے گی، 62غیرملکی کمپنیوں کی فہرست بھی جاری کردی گئی، ان 62 کمپنیوں کو ہی ڈیجیٹل ادائیگی کی جاسکے گی۔