کراچی: کورونا وائرس کے خطرے کے باعث دنیا بھر کی طرح پاکستان کی اسٹاک مارکیٹ بھی مسلسل مندی کا شکار ہے۔
منگل کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا آغاز ہوا تو ہنڈریڈ انڈیکس 33 ہزار 684 کی سطح پر موجود تھا۔ ایک وقت میں انڈیکس 33 ہزار 893 پوائنٹس پر بھی دیکھا گیا، تاہم جلد ہی یہ تیزی مندی میں بدل گئی اور ہنڈریڈ انڈیکس میں 426 پوائنٹس کی کمی دیکھی گئی۔
کاروبار کے دوران انڈیکس میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے اور اس وقت ہنڈریڈ انڈیکس 33 ہزار 200 کی نفسیاتی حد پر ٹریڈ کررہا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی 2 ہزار 375 پوائنٹس کی کمی ہوئی تھی، پچھلے دس ایام میں اسٹاک ایکسچینج 3 مرتبہ کریش ہوچکی ہے۔