بیونس آئرس : ارجنٹائن کے مشہور فٹ بالر پاﺅلو دیبالا کی کورونا ٹیسٹ رپورٹ ایک مرتبہ پھر مثبت آ گئی ہے جو گزشتہ 6 ہفتوں سے اس وائرس کا شکار ہیں اور مجموعی طور پر یہ چوتھی مرتبہ ان کی رپورٹ مثبت آئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اٹلی کے مشہور کلب یوونٹس کی نمائندگی کرنے والے کھلاڑی اور ان کی دوست اوریانا گزشتہ 6 ہفتوں سے کروناوائرس کا شکار ہیں۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاؤلو نے مہلک وائرس میں مبتلا ہونے کے بعد مرحلہ وار چار مرتبہ کرونا ٹیسٹ کروایا جو مثبت ہی آیا تاہم ان کی صحت بحال ہو رہی ہے اور وباءکی علامات بھی آہستہ آہستہ ختم ہورہی ہیں۔
پاؤلو دیبالا نے اپنی صحت سے متعلق جاری تازہ بیان میں کہا ہے کہ کورونا وائرس میں مبتلا ہونے کے بعد سانس لینے میں دشواری پیش آ رہی تھی لیکن اب صحت یاب ہوں لیکن وائرس اب بھی جسم میں موجود ہے جو ممکنہ طور پر جلد ختم ہوجائے گا۔