ارباب رحیم کی حلیم عادل سے ملاقات

کراچی۔
اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ اور وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر ارباب غلام رحیم کے درمیان ملاقات ہوئی ہے۔ ملاقات میں
علیم عادل شیخ اور ایم پی اے عبدالرزاق راہموں بھی موجود تھے۔ ملاقات میں
سندھ میں سیاسی تبدیلی، صورتحال اور لائحہ عمل پر گفتگو کی گئی۔ اعلامیے کے مطابق ارباب غلام رحیم نے کہا کہ
سندھ کی عوام کی بہتری کے لیے جدوجہد جاری رکھیں گے،
سندھ کی عوام پیپلزپارٹی کے ساتھ نہیں، سندھ کے غریب اور باشعور لوگ ہمارے ساتھ ہیں، حلیم عادل نے کہا کہ
سندھ کی عوام کو پی پی سے نجات دلانے کے لیے میدان میں ہیں،
سندھ کے عوام کو جلد پی پی وائرس سے نجات دلائیں گے۔