اراکین اسمبلی کے لیے لگایا گیا سینیٹائزر گیٹ ہٹا دیا

سندھ کے بڑے ایوان میں کورونا ایس او پیز کو نظر انداز کر دیا گیا۔اسمبلی انتظامیہ نے اراکین سندھ اسمبلی کے لیے لگایا گیا سینیٹائزر گیٹ ہٹا دیا۔سندھ اسمبلی کے مختلف گیلریز میں لگے ہینڈ سینیٹائزرز بھی خالی ہیں۔ارکان اسمبلی اور اسٹاف بغیر احتیاطی تدابیر آنا جانا کر رہے ہیں۔دوسری جانب سندھ اسمبلی کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ سینیٹائزرگیٹ ہٹایا نہیں گیا بلکہ طوفانی بارش کے باعث ٹوٹ گیا ہے۔خیال رہے کہ سینیٹائزر ٹنل سندھ اسمبلی کے داخلی دروازے پر لگائی گئی تھی۔سینی ٹائزرٹنل کی مشینری دھوپ میں پڑی خراب ہونے لگی۔