اداکارجاوید شیخ نے کراچی میں شجر کاری مہم میں حصہ لیا ۔ کراچی کے مقامی انسٹیٹیوٹ میں پودا لگایا ۔تفصِلات کے مطابق اس موقع پر اداکار جاوید شیخ کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم عمران خان کا ویژن ہے انہوں نے پاکستان میں ایک بلین درخت لگانے کا عزم کا ہے۔ اور پوری دنیا میں اس حوالے سے پاکستان کی پزیرائی ہو رہی ہے۔ جاوید شیخ نے کہا کہ میں خوش قسمت ہوں کہ میرا لگایا پودا بھی اس مہم کا حصہ بنے گا. یہ نیک کام ہے, فلم انڈسٹری کو درپیش مشکلات کے سوال پر ان کا کہنا تھا کہ نئے بجٹ میں فلم انڈسٹری کو بھی یاد رکھا جائے ان کی وزیر اعظم عمران خان سے اپیل ہے کہ پانچ سال کے لیے پاکستان فلم انڈسٹری کو ٹیکس ہالیڈیز دیں, سنیما گھروں کے بجلی کے نرخ کم کیے جائیں اور انہیں کمرشل کے بجائے انڈسٹریل ریٹس پر بجلی فراہم کی جائے ۔پاکستان فلم انڈسٹری کی ترقی کو کورونا کی وجہ سے بریک لگا, بڑا نقصان اٹھانا پڑا۔ امید ہے فلم انڈسٹری دوبارہ پیروں پر کھڑی ہو۔ حکومت کو فنکاروں کی فلاح و بہبود کے لیے امدادی فنڈ فراہم کرنے چاہیے, جاوید شیخ نے اعلان کیا کہ جلد ہی ایک پنجابی فلم بنانے جا رہے ہیں جو انٹرنیشنل لیول کی فلم ہو گی, اور اسے بھارتی پنجاب میں بھی ریلیز کیا جائے گا ۔