اداکارہ سارہ خان بھی محبت میں مبتلا

کراچی: معروف پاکستانی اداکارہ سارہ خان نے محبت کا اعتراف کرلیا لیکن انہوں نے یہ نہیں بتایا کہ وہ کس سے محبت کرتی ہیں۔ اپنے ایک انٹرویو میں سارہ خان نے پہلی بار اپنی محبت کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا وہ کسی کی محبت میں گرفتار ہوگئی ہیں۔اداکارہ کا کہنا تھا کہ سب کو محبت ہوتی ہے اور ضروری نہیں کہ صرف کسی انسان سے ہو، میری سب سے پہلی محبت میری امّی ہیں اور امی کی محبت کا لیول اسے کوئی میچ نہیں کرسکتا چاہے وہ میرا شوہر ہی کیوں نہ ہو سارہ خان نے بتایا کہ دوسرے میرے بابا ہے جن سے میں محبت کرتی ہوں۔ ایک سوال کے جواب میں سارہ خان نے بتایا کہ ہاں مجھے ایک شخص سے محبت ہوگئی ہے لیکن مجھے اس بارے میں بات کرنا اچھا نہیں لگتا اور میرے کا گھر کا ماحول بھی ایسا نہیں ہے۔ میں اس رشتے سے متعلق تب بتاوں گی جب میں اس کے نکاح میں ہوں