اسلام آباد: وزیراعظم کی معاون خصوصی ڈاکٹرثانیہ نشتر نے کہا کہ احساس پروگرام کےتحت پہلی کیٹگری میں 80 فیصدکام مکمل کرلیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کی معاون خصوصی ڈاکٹرثانیہ نشتر نے کہا کہ احساس پروگرام کےتحت پہلی کیٹگری میں 80 فیصدکام مکمل کرلیا گیا ہے اور دوسری کیٹگری میں کام شروع ہوچکا ہے جبکہ تیسری کیٹگری پر کام جلد شروع ہوجائے گا۔ڈاکٹرثانیہ نشتر کا کہنا تھا کہ احساس پروگرام کےتحت ملک بھر کےمستحقین میں رقوم کی تقسیم جاری ہے، گزشتہ چودہ روزکےدوران 50 لاکھ 75 ہزارخاندانوں میں ایمرجنسی کیش تقسیم کیا گیا اور 80 لاکھ سے زائد لوگ اس وجہ سے مسترد ہوئے کیونکہ ایک خاندان سے چار سے چھ لوگوں نے رابطہ کیا تھا جبکہ 12ہزارسرکاری ملازمین کومسترد کیا گیا۔یاد رہے وزیراعظم عمران خان نے احساس راشن پورٹل کا باقاعدہ اجراکیا تھا، احساس راشن پورٹل مستحقین تک پہنچنے،راشن تقسیم میں کردار ادا کرے گا۔