اسلام آباد: ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے کہا ہے کہ احساس پروگرام شفافیت کے لحاظ سے تاریخی پروگرام ہے، مستحقین کو ملنے والے والی رقم کی تفصیلات ویب سائٹ پر موجود ہے۔
اسلام آباد میں ڈاکٹر شہباز گل کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اگر کسی کے شناختی کارڈ کی مدت ختم ہو گئی ہے، تب بھی وہ اپنی رقم وصول کر سکتے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ 8 لاکھ سے زائد لوگوں کو فہرست سے نکالا بھی ہے۔ مستحقین کو ملنے والی رقم کی شفافیت کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔ فلاحی منصوبوں میں کسی قسم کی سیاست کا عمل دخل نہیں، اگر کسی نے مسیج نہیں کیا وہ راشن کے پورٹل پر جا کر درخواست دے سکتے ہیں۔ زیادہ شکایتیں ہمیں جنوبی پنجاب اور اندرون سندھ سے آتی ہیں۔
اس موقع پر شہباز گل کا کہنا تھا کہ مولانا طارق جمیل نے ایک اچھی بات کرنے کی کوشش کی تھی، کسی کو ٹارگٹ نہیں کیا۔ جب آپ غمگیں یا جذباتی ہوتے ہیں تب آپ باہر کی نہیں اندر کی کیفیت کو دیکھ رہے ہوتے ہیں۔ انہوں نے جذبات میں کوئی بات یا دعا کی تو میرا نہیں خیال وہ کسی کے لئے ٹارگٹ ہے۔