احتساب کی آڑ میں سیاسی قیادت کی کردار کشی سےملک کی ساکھ متاثر ہوتی ہے، آصف زرداری

پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر پاکستان آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ ملک کو لاحق مرض کا علاج میثاق جمہوریت پر عمل کی صورت میں ممکن ہے ، احتساب کی آڑ میں سیاسی قیادت کی کردار کشی سےملک کی ساکھ متاثر ہوتی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق اپنے ایک بیان میں آصف علی زرداری نے پیپلزپارٹی کے یوم تاسیس میں پی ڈی ایم کی شرکت پر اظہار تشکر کیا۔اس موقع پر انہوں نے کہا کہ تمام سیاسی پارٹیوں کے کارکنوں کو سلام پیش کرتا ہوں ، ثابت ہوا کہ سیاسی کارکن لاٹھی ، گولی اور جیل سے نہیں ڈرتے،پارلیمنٹ کی بالادستی ، آئین کی حکمرانی اور جدوجہد فتح یاب ہوگی،جمہوریت اور سیاسی پارٹیوں کو کمزور کرنے سے قومی یکجہتی متاثر ہوتی ہے ، اطمینان کی بات ہے جمہوریت کا پرچم نوجوانوں نے سنبھال لیا ہے۔