گذشتہ چند دنوں سے سوشل میڈیا پر ایک وڈیو کلپ وائرل ہے، جس کے بارے میں دعوی کیا جارہا ہے کہ یہ اورنگی ٹاؤن کے علاقے میں اجتماعی خودکشی سے متعلق ہے۔
تفصیلات کے مطابق یہ ویڈیو ایک عورت اور دو بچوں پر مشتمل خاندان کی غربت کے باعث اجماعتی خودکشی کو منظر کرتی ہے، بیک گرائونڈ میں چیخوں کی آوازیں سنائی دے رہی ہیں۔
البتہ ڈی آئی جی پی ویسٹ زون، کراچی کی پریس ریلیز کے مطابق جب قانون نافذ کرنے والے اداروں نے جانچ پڑتال کی، تو اندازہ ہوا کہ مذکورہ ویڈیو کسی ویب سائٹ پر موجود نہیں۔ تجزیہ کاروں کے مطابق وائرل ویڈیو کلپ انڈیا سے تعلق رکھتی ہے، اندازوں کے مطابق یہ واقعہ 2012 میں یوپی میں وقوعہ پذیر ہوا تھا۔
پریس ریلیز کے مطابق ملک مخالف عناصر نے یہ ویڈیو ملک دشمن ایجنسیوں سے یہ ویڈیو لے کر کراچی کے شہریوں میں عدم تحفظ اور خوف و ہراس پیدا کرنے کے لیے اپ لوڈ کی گئی ہے۔
حقائق جاننے کے لیے ویڈیو کو FIA سائبر کرائم کے حوالے کردیا گیا ہے، تاکہ امن و امان اور ہم آہنگی کو خراب کرنے کی کوشش کرنے والی اس سرگرمی کا تجزیہ اور معائنہ کیا جا سکے اور ملوث ملزمان کو انجام تک پہنچایا جائے۔