تحریک انصاف کے رہنما اور ہلال احمر کے چیئرمین و پاکستانی گلوکار ابرار الحق بھی کورونا وائرس کا شکار ہوگئے۔
ابرار الحق نت سماجی رابطے کی ویب سائٹ پرلکھا کہ کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے جس کے بعد خود کو گھر میں قرنطینہ کر لیا ہے، ہلال احمر اور سہارا کےلیے اپنی خدمات بذریعہ اسکائپ و آن لائن گھر سے ہی انجام دیتا رہوں گا۔ابرار الحق نے دعاؤں کی درخواست کرتے ہوئے کہا ہے کہ مجھ سمیت تمام کورونا مریضوں کے لیے خصوصی دعائیں کی جائیں۔ ابرار الحق نے علامات ظاہر ہونے پر کورونا ٹیسٹ کروایا تھا سماجی رہنما کا کہنا تھا کہ رات سے بخار اور خشک کھانسی تھی جس کا میں نے ڈاکٹر کو بتایا تو انہوں نے ٹیسٹ کروانے کا مشورہ دیا تھا