کوئٹہ:شہر میں کورونا وائرس کے باعث آکسیجن سلنڈر اچانگ مہنگے ہوگئے اور 400 سے 500 روپے تک مہیا کیا جانے والا آکسیجن اب 1 ہزار روپے تک مہیا کیا جانے لگا جب کہ دکاندارون کے مطابق ان کے پاس تو آکسیجن سلنڈر ہی ختم ہونے لگے ہیں۔ دکانداروں کے مطابق شہر کے مختلف علاقوں میں قائم سلنڈر کی دکانوں پر اب سلنڈر بھی نہیں مل رہا اور شہری جو کہ کورونا وائرس کے مثبت نکلے ہیں وہ زیادہ تر گھروں میں خود کا علاج کررہے ہیں جب کہ دکاندار بھی پہلے 20 ہزار روپے پیشگی رکھوا کر لوگوں کو سلنڈر مہیا کیا جاتا ہے اور اب اس کی ڈیمانڈ بھی بڑھنے لگی ہے۔ عوامی حلقوں نے اس حوالے سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ خدارا غریب عوام کی حالت پر رحم کیا جائے اور انہیں وقت سے پہلے ہی نہ مارا جائے حکومت اس حوالے سے کردار ادا کرے