اداکار یاسر حسین نے سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے خاندان کے حوالے سے غلط کمنٹس کرنے پر ردعمل دے دیا،ان کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا پر فیملی کی تصویر لگانا چاہتا ہوں لیکن تنقید کی وجہ سے نہیں لگاتا، خاندان والے بھی سمجھتے ہونگے ہمارے ساتھ تو تصویر شیئر کرتے۔تفصِلات کے مطابق نجی ٹی وی کے مارننگ شو میں انٹرویو میں ان کا مزید کہنا تھا لوگ پیار بھی نہ کریں مسئلہ نہیں لیکن سوشل میڈیا پر جملے بازی یا خاندان کو کچھ نہ کہیں، یہ چیز تکلیف دیتی ہے، سوشل میڈیا پولیس کی شکل میں لوگ ایک اکاؤنٹ کے پیچھے چھپ کر بکواس کررہے ہوتے ہیں اور خود کچھ نہیں کیا ہوتا، اس کی پروفائل دیکھوں تو اسکی ڈھنگ کی ایک تصویر بھی نہیں ہوتی، اس کی کوئی پوسٹ بھی نہیں ہوتی ہو صرف دیکھنے کیلئے بیٹھا ہوتا۔