آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں یوم مزدور منایا جا رہا ہے، یہ دن منانے کا مقصد ان مزدوروں رہنماؤں کو خراج عقیدت پیش کرنا ہے، جنھوں نے اپنے بنیادی حقوق کے لیے قربانیاں پیش کیں۔
تفصیلات کے ہر سال کی طرح آج شگاگو کے مزدوروں کی لازوال قربانی کا یاد کیا جارہا ہے، البتہ کورونا بحران اور لاک ڈائون کی وجہ سے ماضی طرح ریلیاں، جلسے، سیمینارز منعقد نہیں کیے گئے۔
آج کے دن کا تاریخی پس منظر:
یکم مئی 1886 کو مزدور رہنماؤں کی اپیل پر شکاگو کی فیکٹریوں میں کام کرنے والے 4 لاکھ مزدوروں کی جانب سے ہڑتال کی گئی۔
ہڑتال اتنی کامیاب تھی کہ شگاگو کی کسی فیکٹری کی چمنی سے دھواں نہیں اٹھا۔
شگاگو کے’ہے مارکیٹ اسکوائر’ پپر 25،000 مزدور احتجاج کے لیے جمع ہوگئے۔
ان کا مطالبہ تھا کہ ان کے کام کار 14 گھنٹے سے گھٹا کر 8 گھنٹے کیے جائیں اور دیگر سہولیات فراہم کی جائے۔
پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں کئی مزدور جاں بحق ہو گئے اور ان کی تعداد کے بارے میں اب تک درست معلومات نہیں۔
اس ظلم کے خلاف دنیا بھر میں ہر سال یکم مئی کو مزدوروں سے اظہار یکجہتی کے لیے ‘یوم مزدور’ منایا جاتا ہے۔